المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ وَاقِدٍ الْحَرَّانِيُّ قَالَ : نَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ أَخِيهِ خَالِدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَخْبِرْنِي بِمَا افْتَرَضَ اللهُ عَلَيَّ مِنَ الصَّلَاةِ ؟ قَالَ : افْتَرَضَ اللهُ عَلَى عِبَادِهِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ ، قَالَ : هَلْ قَبْلَهُنَّ أَوْ بَعْدَهُنَّ شَيْءٌ ؟ قَالَ : I " افْتَرَضَ اللهُ عَلَى عِبَادِهِ صَلَوَاتٍ خَمْسًا I " ، قَالَ : وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ ، لَا أَزِيدُ عَلَيْهِنَّ شَيْئًا ، وَلَا أَنْقُصُ مِنْهُنَّ شَيْئًا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " دَخَلَ الْجَنَّةَ إِنْ صَدَقَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا خَالِدُ بْنُ قَيْسٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : نُوحُ بْنُ قَيْسٍ I " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے بتائیے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر نمازوں میں سے کیا فرض کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔“ اس نے پوچھا: ”کیا ان سے پہلے یا ان کے بعد بھی کوئی (فرض) نماز ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔“ اس نے کہا: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! میں نہ ان پر کوئی اضافہ کروں گا اور نہ ان میں کوئی کمی کروں گا۔“ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اگر اس نے سچ کہا ہے تو جنت میں داخل ہو گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے خالد بن قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نوح بن قیس اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“