المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5069
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ أُمِّ نَصْرٍ الْمُحَارِبِيَّةِ ، قَالَتْ : سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَلَّالَةِ ، فَقَالَ : أَلَيْسَ تَرْعَى الْكَلَأَ ، وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ ؟ لَعَلَّهُ قَالَ : بَلَى ، قَالَ : I " فَأَصِبْ مِنْ لُحُومِهَا .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أُمِّ نَصْرٍ الْمُحَارِبِيَّةِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُخْتَارِ I " .
ترجمہ
سیدہ ام نصر محاربیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ سے جلالہ (نجاست کھانے والے جانور) کے بارے میں سوال کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا وہ گھاس نہیں چرتا اور درختوں کے پتے نہیں کھاتا؟“ راوی کہتے ہیں: غالباً اس شخص نے کہا: ”کیوں نہیں۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اس کا گوشت کھا لو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ام نصر محاربیہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، ابراہیم بن مختار اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“