المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ : نَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِي ظِبْيَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : بِمَ أَعْرِفُ أَنَّكَ رَسُولُ اللهِ ؟ قَالَ : أَرَأَيْتَ إِنْ دَعَوْتُ هَذَا الْعِذْقَ مِنْ هَذِهِ النَّخْلَةِ أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، فَدَعَا الْعِذْقَ فَجَعَلَ يَنْزِلُ مِنَ النَّخْلَةِ حَتَّى سَقَطَ فِي الْأَرْضِ ، فَجَعَلَ يَنْقُزُ حَتَّى أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ لَهُ : I " ارْجِعْ I " فَرَجَعَ ، ثُمَّ عَادَ إِلَى مَكَانِهِ ، فَقَالَ : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَأَنَّكَ رَسُولُ اللهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سِمَاكٍ إِلَّا شَرِيكٌ I " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی نبی ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”میں کس چیز سے جانوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بتاؤ، اگر میں کھجور کے اس درخت سے اس خوشے کو بلاؤں تو کیا تم گواہی دو گے کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ چنانچہ آپ ﷺ نے خوشے کو بلایا تو وہ درخت سے اترنے لگا، یہاں تک کہ زمین پر آ گرا، پھر وہ اچھلتا کودتا نبی ﷺ کے پاس آ پہنچا۔ آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”واپس چلا جا۔“ تو وہ لوٹ گیا اور اپنی جگہ پر جا لگا۔ تب اعرابی نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بے شک آپ اللہ کے رسول ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سماک سے شریک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“