المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5065
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ : نَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَنْ أَبَرُّ ؟ قَالَ : I " أُمَّكِ ، قَالَتْ : ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ : I " ثُمَّ أُمَّكِ I " ، قَالَتْ : ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ : I " ثُمَّ أُمَّكِ I " ، قَالَتْ : ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ : I " ثُمَّ وَالِدَكِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں کس کے ساتھ سب سے زیادہ حسنِ سلوک کروں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ۔“ اس نے پوچھا: ”پھر کس کے ساتھ؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اپنی ماں کے ساتھ۔“ اس نے پوچھا: ”پھر کس کے ساتھ؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اپنی ماں کے ساتھ۔“ اس نے پوچھا: ”پھر کس کے ساتھ؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اپنے والد کے ساتھ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے سلیمان بن داود یمامی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“