المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5064
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ : نَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ حَاسَبَهُ اللهُ حِسَابًا يَسِيرًا ، وَأَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ I " ، قَالُوا : مَا هُنَّ يَا نَبِيَّ اللهِ ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي ؟ قَالَ : I " تُعْطِي مَنْ حَرَمَكَ ، وَتَصِلُ مَنْ قَطَعَكَ ، وَتَعْفُو عَنْ مَنْ ظَلَمَكَ I " ، قَالَ : فَإِذَا فَعَلْتُ هَذَا فَمَا لِي يَا نَبِيَّ اللهِ ؟ قَالَ : I " يُدْخِلُكَ اللهُ الْجَنَّةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین خصلتیں جس شخص میں ہوں گی، اللہ تعالیٰ اس سے آسان حساب لے گا اور اپنی رحمت سے اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، وہ کون سی خصلتیں ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو تجھے محروم کرے تو اسے عطا کرے، جو تجھ سے قطع تعلق کرے تو اس سے تعلق جوڑے، اور جو تجھ پر ظلم کرے تو اسے معاف کر دے۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! جب میں یہ کام کر لوں تو مجھے کیا ملے گا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تجھے جنت میں داخل فرمائے گا۔“