المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5066
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَعْنِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أَيْمَنَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : نَزَلَ بِجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ضَيْفٌ لَهُ ، فَجَاءَهُمْ بِخُبْزٍ وَخَلٍّ ، فَقَالَ : كُلُوا ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ هَلَاكًا بِالْقَوْمِ أَنْ يَحْتَقِرُوا مَا قُدِّمَ إِلَيْهِمْ ، وَهَلَاكٌ بِالرَّجُلِ أَنْ يَحْتَقِرَ مَا فِي بَيْتِهِ أَنْ يُقَدِّمَهُ إِلَى أَصْحَابِهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أَيْمَنَ إِلَّا الْمُحَارِبِيُّ I " .
ترجمہ
ایمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے ہاں ان کا ایک مہمان آیا تو وہ ان کے پاس روٹی اور سرکہ لائے اور فرمایا: ”کھاؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے: ’سرکہ بہترین سالن ہے۔ لوگوں کے لیے ہلاکت کی بات ہے کہ جو کچھ ان کے سامنے پیش کیا جائے اسے حقیر جانیں، اور آدمی کے لیے بھی ہلاکت ہے کہ جو کچھ اس کے گھر میں موجود ہو اسے حقیر سمجھ کر اپنے ساتھیوں کے سامنے پیش نہ کرے۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالواحد بن ایمن سے محاربی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“