المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5063
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ : نَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : سَأَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَكْرٍ : I " كَيْفَ تُوتِرُ ؟ I " قَالَ : أُوتِرُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ . قَالَ : I " كَيِّسٌ حَذِرٌ I " ، ثُمَّ سَأَلَ عُمَرَ فَقَالَ : I " يَا أَبَا حَفْصٍ ، كَيْفَ تُوتِرُ ؟ I " قَالَ : أُوتِرُ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ ، قَالَ : I " قَوِيٌّ مُعَانٌ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”تم وتر کیسے پڑھتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں رات کے ابتدائی حصے میں وتر پڑھ لیتا ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم سمجھدار اور محتاط ہو۔“ پھر آپ ﷺ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”اے ابو حفص! تم وتر کیسے پڑھتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں رات کے آخری حصے میں وتر پڑھتا ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم قوی ہو اور (اللہ کی طرف سے) تمہاری مدد کی گئی ہے۔“