المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5050
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ : نَا الْمُفَضَّلُ بْنُ صَدَقَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : حَجَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنَّ الْقَوْمَ تَحَدَّثُوا أَنَّكُمْ قَدْ هَلَكْتُمْ جُوعًا وَهَزْلًا ، فَإِذَا دَخَلْتُمْ فَارْمُلُوا ثَلَاثَةَ أَشْوَاطٍ حَتَّى يَرَى الْقَوْمُ أَنَّ بِكُمْ قُوَّةً I " ، فَفَعَلْنَا .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حج کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”لوگ باتیں کر رہے ہیں کہ تم بھوک اور کمزوری کے باعث ہلاک ہو چکے ہو، لہٰذا جب (طواف میں) داخل ہو تو تین چکروں میں رمل کرو تاکہ لوگ دیکھ لیں کہ تم میں قوت ہے۔“ چنانچہ ہم نے ایسا ہی کیا۔