المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5051
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ : نَا الْمُفَضَّلُ بْنُ صَدَقَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ جُمْهَانَ قَالَ : أَتَى ابْنَ عُمَرَ رَجُلٌ وَهُوَ يَمْشِي فِي الْوَادِي ، فَقَالَ : يَا ابْنَ عُمَرَ ، تَأْمُرُنَا بِالسَّعْيِ ، وَأَنْتَ تَمْشِي ؟ قَالَ : لَئِنْ مَشَيْتُ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي ، وَلَئِنْ سَعَيْتُ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْعَى ، وَأَنَا شَيْخٌ كَبِيرٌ .
ترجمہ
کثیر بن جمہان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما وادی میں پیدل چل رہے تھے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”اے ابن عمر! آپ ہمیں سعی (دوڑنے) کا حکم دیتے ہیں اور خود چل رہے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”اگر میں چل رہا ہوں تو (اس لیے کہ) میں نے رسول اللہ ﷺ کو چلتے ہوئے دیکھا ہے، اور اگر میں دوڑوں تو بھی میں نے رسول اللہ ﷺ کو دوڑتے ہوئے دیکھا ہے، اور میں اب بہت بوڑھا ہو چکا ہوں۔“