المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5018
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ الْبُورَانِيُّ قَالَ : نَا أَبُو إِسْحَاقَ الْخُمَيْسِيُّ خَازِمُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : I " صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَخَلْفَ أَبِي بَكْرٍ ، وَخَلْفَ عُمَرَ ، وَخَلْفَ عُثْمَانَ ، وَخَلْفَ عَلِيٍّ ، فَكَانُوا يَفْتَتِحُونَ الْقِرَاءَةَ : بِ - الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ، وَكَانُوا يَقْرَؤُنَهَا مَلِكِ يَوْمِ الدِّينِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ إِلَّا أَبُو إِسْحَاقَ الْخُمَيْسِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے نبی کریم ﷺ کے پیچھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پیچھے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پیچھے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی، یہ سب قراءت کا آغاز ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ سے کرتے تھے، اور (سورۃ الفاتحہ میں) ﴿مَلِكِ يَوْمِ الدِّينِ﴾ پڑھا کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مالک بن دینار سے اس حدیث کو ابو اسحاق خمیسی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“