المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ قَالَ : نَا أَبُو غَسَّانَ قَالَ : نَا زُهَيْرٌ قَالَ : نَا أَبُو حَمْزَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : خَلَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعْلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي ، فَخَلَعَ مَنْ خَلْفَهُ نِعَالَهُمْ ، فَقَالَ : مَا حَمَلَكُمْ عَلَى خَلْعِ نِعَالِكُمْ ؟ قَالُوا : رَأَيْنَاكَ خَلَعْتَ فَخَلَعْنَا ، فَقَالَ : I " إِنَّ جِبْرِيلَ أَخْبَرَنِي أَنَّ فِي إِحْدَيْهِمَا قَذَرًا ، فَخَلَعْتُهُمَا لِذَلِكَ I " ، فَقَالَ : I " لَا تَخْلَعُوا نِعَالَكُمْ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ إِلَّا زُهَيْرٌ I " .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھتے ہوئے اپنے جوتے اتار دیے، تو آپ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھنے والوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے۔ آپ ﷺ نے (نماز کے بعد) پوچھا: ”تمہیں اپنے جوتے اتارنے پر کس چیز نے آمادہ کیا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”ہم نے آپ ﷺ کو (جوتے) اتارتے دیکھا تو ہم نے بھی اتار دیے۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام نے مجھے بتایا تھا کہ میرے دونوں جوتوں میں سے ایک میں گندگی لگی ہوئی ہے، اس لیے میں نے انہیں اتار دیا۔“ پھر فرمایا: ”تم اپنے جوتے نہ اتارو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو حمزہ سے اس حدیث کو زہیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“