المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ نَا زَائِدَةُ ، قَالَ نَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا اشْتَرَتْ بَرِيرَةَ مِنْ إِنْسَانٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَاشْتَرَطُوا الْوَلَاءَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَلَاءُ لِمَنْ وَلِيَ النِّعْمَةَ ، قَالَ : وَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَكَانَ زَوْجُهَا عَبْدًا ، وَأَهْدَتْ لِعَائِشَةَ لَحْمًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَوْ صَنَعْتُمْ لَنَا مِنْ هَذَا اللَّحْمِ ؟ فَقَالَتْ عَائِشَةُ : تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ فَقَالَ : هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ وَهُوَ لَنَا هَدِيَّةٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ إِلَّا زَائِدَةُ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے انصار کے ایک آدمی سے سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو خریدا، اور انہوں نے (بیچنے والوں نے) ولاء کی شرط لگائی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ولاء اسی کے لیے ہے جو نعمتِ آزادی عطا کرے۔“ راوی کہتے ہیں: اور رسول اللہ ﷺ نے سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو (نکاح باقی رکھنے یا ختم کرنے کا) اختیار دیا، اور ان کا شوہر غلام تھا۔ اور بریرہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو گوشت ہدیہ کیا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کاش تم ہمارے لیے اس گوشت سے کچھ پکا لیتیں!“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”یہ تو بریرہ پر صدقہ کیا گیا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اس کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سماک بن حرب رحمہ اللہ سے زائدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“