المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ نَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّ سُهَيْلَ بْنَ أَبِي صَالِحٍ حَدَّثَهُ ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ اللهَ إِذَا أَحَبَّ عَبْدًا قَالَ لِجِبْرِيلَ : إِنِّي أُحِبُّ عَبْدِي فُلَانًا فَأَحِبَّهُ فَيُحِبُّهُ جِبْرِيلُ ، وَيَقُولُ لِأَهْلِ السَّمَاءِ : إِنَّ اللهَ يُحِبُّ عَبْدَهُ فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ ، فَيُحِبُّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ ، وَيُوضَعُ لَهُ الْقَبُولُ فِي الْأَرْضِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ إِلَّا زُهَيْرٌ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبریل علیہ السلام سے فرماتا ہے: ’میں اپنے فلاں بندے سے محبت کرتا ہوں، لہٰذا تم بھی اس سے محبت کرو۔‘ چنانچہ جبریل علیہ السلام اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، پھر وہ آسمان والوں میں اعلان کرتے ہیں: ’اللہ اپنے فلاں بندے سے محبت کرتا ہے، لہٰذا تم بھی اس سے محبت کرو۔‘ تو آسمان والے بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، اور پھر زمین میں اس کے لیے مقبولیت رکھ دی جاتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو علاء بن مسیب رحمہ اللہ سے زہیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“