المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5003
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : نَا زَائِدَةُ ، قَالَ نَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : نَا عَمَّارُ بْنُ أَبِي مُعَاوِيَةَ الْبَجَلِيُّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ : حَدَّثَتْنِي أُمُّ سَلَمَةَ أَنَّهَا كَانَتْ تَغْتَسِلُ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْجَنَابَةِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ إِلَّا زَائِدَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ وہ اور رسول اللہ ﷺ جنابت کا غسل ایک ہی برتن سے کیا کرتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سماک بن حرب رحمہ اللہ سے زائدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور معاویہ بن عمرو اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“