المعجم الأوسط
باب القاف— حرفِ قاف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ قَيْسٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام قیس ہے۔
حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ مُسْلِمٍ الْبُخَارِيُّ قَالَ : نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى الْقَزَّازُ قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَمِّهِ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، فَلَمَّا خَرَجْتُ دَعَانِي قَالَ : أَضَعُ عِنْدَكَ حَدِيثًا يَا ابْنَ أَخِي ، سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ ثُمَّ قَالَ : أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : طَلْحَةُ مِمَّنْ قَضَى نَحْبَهُ I " يَعْنِي : مَا عَاهَدَ عَلَيْهِ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُعَاوِيَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنُ طَلْحَةَ I " .
موسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کے پاس گیا، جب میں نکلنے لگا تو انہوں نے مجھے بلایا اور فرمایا: ”اے بھتیجے! میں تمہارے پاس ایک حدیث امانت رکھتا ہوں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے۔“ پھر فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”طلحہ ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی نذر (عہد) پوری کر دی۔““ یعنی: جس بات کا انہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اسے روایت کرنے میں اسحاق بن یحییٰ بن طلحہ منفرد ہیں۔“