المعجم الأوسط
باب الفاء— حرفِ فاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام فضل ہے۔
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ : نَا شَاذُّ بْنُ الْفَيَّاضِ قَالَ : نَا أَبُو قَحْذَمٍ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : مَرَّ عُمَرُ بِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَهُوَ يَبْكِي ، فَقَالَ : مَا يُبْكِيكَ ؟ قَالَ : حَدِيثٌ سَمِعْتُهُ مِنْ صَاحِبِ هَذَا الْقَبْرِ - يَعْنِي : النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنَّ أَدْنَى الرِّيَاءِ شِرْكٌ ، [ وَأَحَبَّ الْعَبِيدِ إِلَى اللهِ الْأَتْقِيَاءُ الْأَخْفِيَاءُ ] ، الَّذِينَ [ إِذَا غَابُوا لَمْ يُفْتَقَدُوا ، وَإِذَا ] شَهِدُوا لَمْ [ يُعْرَفُوا ] أُولَئِكَ أَئِمَّةُ الْهُدَى ، وَمَصَابِيحُ الْعِلْمِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ إِلَّا أَبُو قَحْذَمٍ وَاسْمُهُ : النَّضْرُ بْنُ مَعْبَدٍ الْجَرْمِيُّ I " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو وہ رو رہے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”تمہیں کس چیز نے رلایا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”ایک حدیث ہے جو میں نے اس قبر والے، یعنی نبی کریم ﷺ سے سنی تھی۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”بے شک ادنیٰ درجے کا ریا بھی شرک ہے، اور اللہ کے نزدیک سب سے محبوب بندے وہ پرہیزگار گمنام لوگ ہیں کہ جب وہ غائب ہوں تو انہیں تلاش نہ کیا جائے، اور جب حاضر ہوں تو پہچانے نہ جائیں؛ یہی لوگ ہدایت کے امام اور علم کے چراغ ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو قلابہ رحمہ اللہ سے صرف ابو قحذم نے روایت کیا ہے، اور ان کا نام نضر بن معبد جرمی ہے۔“