المعجم الأوسط
باب الفاء— حرفِ فاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام فضل ہے۔
حدیث نمبر: 4949
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ بْنِ هُبَيْرَةَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ أَقْطَعَ الدُّورَ ، وَأَقْطَعَ ابْنَ مَسْعُودٍ فِيمَنْ أَقْطَعَ ، فَقَالَ لَهُ أَصْحَابُهُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، نَكِّبْهُ عَنَّا ، قَالَ : I " فَلِمَ بَعَثَنِي اللهُ إِذًا ؟ إِنَّ اللهَ لَا يُقَدِّسُ أُمَّةً لَا يُعْطُونَ الضَّعِيفَ مِنْهُمْ حَقَّهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ مُجَوَّدًا إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ﷺ مدینہ تشریف لائے تو آپ ﷺ نے لوگوں کو گھروں کے لیے زمینیں عطا فرمائیں، اور جن لوگوں کو زمین عطا فرمائی ان میں سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ ان کے ساتھیوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! انہیں ہم سے الگ کر دیجیے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اللہ نے مجھے کس لیے مبعوث فرمایا ہے؟ بے شک اللہ تعالیٰ اس امت کو پاکیزگی نہیں بخشتا جس کے لوگ اپنے کمزور کو اس کا حق نہ دیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ سے عمدہ طریقے سے صرف عبدالرحمن بن سلام نے روایت کیا ہے۔“