المعجم الأوسط
باب الفاء— حرفِ فاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام فضل ہے۔
حدیث نمبر: 4931
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمِصْرِيُّ قَالَ : نَا الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ بَكَّارٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الْآخِرَةِ ، وَأَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الْآخِرَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ بَكَّارٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دنیا میں نیکی اور بھلائی والے لوگ ہی آخرت میں بھی نیکی اور بھلائی والے ہوں گے، اور دنیا میں برائی اور بدی والے لوگ ہی آخرت میں بھی برائی اور بدی والے ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن حسان رحمہ اللہ سے علی بن بکار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں مسیب بن واضح منفرد ہیں۔“