المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَمْرٌو باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عمرو ہے۔
حدیث نمبر: 4914
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَحْمَدَ الْعَمِّيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْجَزَرِيُّ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ دَاوُدَ الْخُرَيْبِيُّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي رَزِينٍ ، أَنَّ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ ، أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي كَبِيرٌ ضَرِيرٌ شَاسِعُ الدَّارِ ، وَلَا قَائِدَ لِي ، فَهَلْ تَجِدُ لِي رُخْصَةً ؟ قَالَ : I " تَسْمَعُ النِّدَاءَ ؟ I " قَالَ : نَعَمْ . قَالَ : مَا أَجِدُ لَكَ رُخْصَةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحِ بْنِ حَيٍّ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ دَاوُدَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں بوڑھا اور نابینا ہوں، میرا گھر (مسجد سے) دور ہے اور میرا کوئی رہبر (پکڑ کر لانے والا) بھی نہیں ہے، تو کیا آپ میرے لیے (گھر میں نماز پڑھنے کی) کوئی رخصت پاتے ہیں؟“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم پکار (اذان) سنتے ہو؟“ انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں تمہارے لیے کوئی رخصت نہیں پاتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو علی بن صالح بن حی رحمہ اللہ سے صرف عبداللہ بن داود رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“