المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَمْرٌو باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عمرو ہے۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَحْمَدَ الْعَمِّيُّ النَّحَّاسُ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ قَالَ : نَا عَمِّي قَالَ : نَا أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ الْحَضْرَمِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ بُرَيْدَةَ بْنِ الْحُصَيْبِ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنِّي قَدْ كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ ثَلَاثٍ : عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ ، فَزُورُوهَا ، فَإِنَّ زِيَارَتَهَا عِظَةٌ وَعِبْرَةٌ ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثٍ فَكُلُوا وَادَّخِرُوا ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ النَّبِيذِ فِي الْأَسْقِيَةِ فَاشْرَبُوا ، وَلَا تَشْرَبُوا حَرَامًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ I " .
سیدنا بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک میں نے تمہیں تین چیزوں سے منع کیا تھا: (اول) قبروں کی زیارت سے، سو اب ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ ان کی زیارت نصیحت اور عبرت ہے؛ (دوم) میں نے تمہیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت رکھنے سے منع کیا تھا، سو اب اسے کھاؤ بھی اور ذخیرہ بھی کرو؛ اور (سوم) میں نے تمہیں مشکیزوں میں نبیز بنانے سے منع کیا تھا، سو اب ان سے پیو، مگر کوئی حرام (نشہ آور) چیز نہ پیو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلمہ بن کہیل رحمہ اللہ سے صرف محمد بن اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور یعقوب بن ابراہیم بن سعد رحمہ اللہ اپنے والد سے اس کی روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“