المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عِيسَى باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عیسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ السِّمْسَارُ قَالَ : نَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ قَالَ : أَنَا خَالِدٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ : كُنَّا فِي مَسِيرٍ لَنَا ، فَوَجَدْنَا سَوْطًا ، فَأَخَذَهُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ ، فَنَهَيْنَاهُ فَأَبَى ، فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ لَقِينَا أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ ، فَقَالَ : وَجَدْتُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِائَةَ دِينَارٍ ، فَأَتَيْتُهُ بِهَا ، فَقَالَ : عَرِّفْهَا سَنَةً ، فَلَمَّا جَاءَ الْحَوْلُ أَتَيْتُهُ بِهَا ، فَقَالَ : I " عَرِّفْهَا سَنَةً أُخْرَى I " ، فَفَعَلْتُ ، فَلَمَّا جَاءَ الْحَوْلُ أَتَيْتُهُ بِهَا بَعْدَ ثَلَاثِ سِنِينَ ، فَقَالَ : I " اعْرِفْ وِكَاءَهَا وَعِدَّتَهَا ، ثُمَّ اسْتَمْتِعْ بِهَا ، فَإِنْ جَاءَ لَهَا طَالِبٌ فَأَعْطِهَا إِيَّاهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى إِلَّا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ I " .
سوید بن غفلہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں تھے کہ ہمیں ایک کوڑا ملا، تو ہمارے ساتھیوں میں سے ایک شخص نے اسے اٹھا لیا، ہم نے اسے منع کیا لیکن وہ نہ مانا۔ جب ہم مدینہ منورہ پہنچے تو ہماری ملاقات سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ہوئی، ہم نے ان سے اس بات کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک میں سو دینار ملے تھے، میں انہیں لے کر آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا: «عَرِّفْهَا سَنَةً» ”ایک سال تک اس کا اعلان کرو۔“ جب سال بیت گیا تو میں دوبارہ آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا: «عَرِّفْهَا سَنَةً أُخْرَى» ”مزید ایک سال اس کا اعلان کرو۔“ میں نے ایسا ہی کیا، پھر جب سال گزر گیا تو میں تین سال کے بعد آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: «اعْرِفْ وِكَاءَهَا وَعِدَّتَهَا ، ثُمَّ اسْتَمْتِعْ بِهَا ، فَإِنْ جَاءَ لَهَا طَالِبٌ فَأَعْطِهَا إِيَّاهُ» ”اس کی تھیلی کا بندھن اور اس کی تعداد پہچان لو، پھر اسے اپنے استعمال میں لاؤ، پس اگر اس کا کوئی تلاش کرنے والا آ جائے تو وہ اسے دے دینا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابی لیلیٰ سے خالد بن عبداللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“