المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عِيسَى باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عیسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 4896
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ السِّمْسَارُ قَالَ : نَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ قَالَ : أَنَا خَالِدٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : وَقَصَتْ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَتُهُ ، فَقَتَلَتْهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ادْفِنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ ، وَلَا تُمِسُّوهُ طِيبًا ، وَاغْسِلُوهُ بِسِدْرٍ وَمَاءٍ ، وَلَا تُغَطُّوا وَجْهَهُ ، فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُلَبِّي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى إِلَّا خَالِدٌ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے صحابہ میں سے ایک شخص کی اونٹنی نے ان کی گردن توڑ دی جس سے وہ وفات پا گئے جبکہ وہ حالتِ احرام میں تھے، تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”انہیں ان کے ان دو کپڑوں ہی میں کفن دو، انہیں خوشبو نہ لگاؤ، انہیں پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو، اور ان کا چہرہ نہ ڈھانپو، کیونکہ وہ قیامت کے دن تلبیہ پکارتے ہوئے اٹھایا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے خالد رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“