المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عِيسَى باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عیسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 4898
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْدَلَانِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ السَّدُوسِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سِنَانٍ الْقُرَشِيُّ قَالَ : نَا كَعْبٌ أَبُو عَبْدِ اللهِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلَا إِنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ وَلَا رَسُولٌ ، أَلَا إِنَّهُ خَلِيفَتِي فِي أُمَّتِي بَعْدِي ، أَلَا إِنَّهُ يَقْتُلُ الدَّجَّالَ ، وَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ ، وَتَضَعُ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا ، أَلَا فَمَنْ أَدْرَكَهُ مِنْكُمْ فَلْيَقْرَأْ عَلَيْهِ السَّلَامَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : I " إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَقْرَأَهُ السَّلَامَ مِنْ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَآكُلَ مِنْ جَفْنَتِهِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”آگاہ رہو! بے شک عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام) کے اور میرے درمیان کوئی نبی یا رسول نہیں ہے، سنو! وہ میرے بعد میری امت میں میرے خلیفہ ہوں گے، خبردار! وہی دجال کو قتل کریں گے، صلیب کو پاش پاش کر دیں گے، اور جنگ اپنے بوجھ (اور ہتھیار) اتار دے گی؛ خبردار! تم میں سے جو کوئی انہیں پائے، وہ انہیں میرا سلام پہنچائے۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں یقیناً یہ امید رکھتا ہوں کہ میں وہ پہلا شخص ہوں گا جو انہیں ابوالقاسم ﷺ کی طرف سے سلام پہنچائے گا اور ان کے بڑے پیالے سے کھانا کھائے گا۔“