المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُوسٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدوس ہے۔
حدیث نمبر: 4876
حَدَّثَنَا عَبْدُوسُ بْنُ دِيزَوَيْهِ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُهَاجِرِ بْنِ مِسْمَارٍ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ ذَكْوَانَ ، عَنْ مَوْلَى الْحُرَقَةِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ قَرَأَ : طه وَيس قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ آدَمَ بِأَلْفِ عَامٍ ، فَلَمَّا سَمِعَ الْمَلَائِكَةُ الْقُرْآنَ ، قَالُوا : طُوبَى لِأُمَّةٍ نَزَلَ هَذَا عَلَيْهَا ، وَطُوبَى لِأَجْوَافٍ تَحْمِلُ هَذَا ، وَطُوبَى لِأَلْسُنٍ تَكَلَّمُ بِهَذَا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کی تخلیق سے ایک ہزار سال قبل ﴿طه﴾ اور ﴿يس﴾ کی تلاوت فرمائی، پس جب فرشتوں نے قرآن سنا تو کہنے لگے: ”خوشخبری ہے اس امت کے لیے جس پر یہ نازل ہوگا، اور خوشخبری ہے ان سینوں کے لیے جو اسے (اپنے اندر) محفوظ کریں گے، اور خوشخبری ہے ان زبانوں کے لیے جو اس کا کلام کریں گی۔“ “
رسول اللہ ﷺ سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ابراہیم بن منذر رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔