المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُوسٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدوس ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُوسُ بْنُ دِيزَوَيْهِ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا الْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ : نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : نَا أَبُو عُثْمَانَ الْأَوْقَصُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَهَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِحَطَبٍ فَيُحْطَبَ ، ثُمَّ آمُرَ بِالصَّلَاةِ فَيُؤَذَّنَ بِهَا ، ثُمَّ آمُرَ رَجُلًا فَيُصَلِّيَ بِالنَّاسِ ، ثُمَّ أُخَالِفَ عَلَى رِجَالٍ فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ بِالنَّارِ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَوْ عَلِمَ أَحَدُهُمْ أَنَّهُ يَجِدُ عَظْمًا سَمِينًا ، أَوْ مِرْمَاتَيْنِ حَسَنَتَيْنِ لَشَهِدَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا أَبُو عُثْمَانَ الْأَوْقَصُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں نے پختہ ارادہ کر لیا تھا کہ لکڑیاں جمع کرنے کا حکم دوں تو وہ اکٹھی کی جائیں، پھر نماز کا حکم دوں تو اس کے لیے اذان دی جائے، پھر کسی شخص کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے، پھر میں (نماز سے پیچھے رہ جانے والے) مردوں کے پاس جاؤں اور ان کے گھروں کو ان سمیت آگ لگا کر جلا دوں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر ان میں سے کسی کو یہ معلوم ہو کہ اسے گوشت والی ایک موٹی ہڈی ملے گی یا (بکری کے پائے کے) دو عمدہ کھر ملیں گے تو وہ عشاء کی نماز میں ضرور حاضر ہوتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”امام زہری رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف ابو عثمان الاوقص رحمہ اللہ نے روایت کی ہے اور ان سے (روایت کرنے میں) ولید بن مسلم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“