المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُوسٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدوس ہے۔
حدیث نمبر: 4875
حَدَّثَنَا عَبْدُوسُ بْنُ دِيزَوَيْهِ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ حَفْصٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : صَوْمُ عَرَفَةَ كَفَّارَةُ سَنَتَيْنِ : سَنَةٍ مَاضِيَةٍ ، وَسَنَةٍ مُسْتَقْبَلَةٍ ، وَيَوْمُ عَاشُورَاءَ كَفَّارَةُ سَنَةٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا الْحَكَمُ بْنُ هِشَامٍ ، وَلَا عَنِ الْحَكَمِ إِلَّا مُعَاوِيَةُ بْنُ حَفْصٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى I " .
ترجمہ
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عرفہ کا روزہ دو سالوں کا کفارہ ہے: ایک گزشتہ سال کا اور ایک آنے والے سال کا، اور عاشورا کا روزہ ایک سال کا کفارہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف حکم بن ہشام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور حکم رحمہ اللہ سے صرف معاویہ بن حفص رحمہ اللہ نے، جبکہ محمد بن مصفیٰ رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“