المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدالعزیز ہے۔
حدیث نمبر: 4874
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْفَرَجِ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ الْحَرْبِيُّ قَالَ : نَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عُقَيْلٍ وَقُرَّةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ ذَهَبَ مِنْكُمْ إِلَى الْغَائِطِ فَلَا يَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ ، وَلَا يَسْتَدْبِرْهَا شَرِّقُوا وَغَرِّبُوا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قُرَّةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے جو کوئی قضائے حاجت کے لیے جائے تو وہ نہ قبلہ کی طرف رخ کرے اور نہ ہی اس کی طرف پیٹھ کرے، بلکہ تم مشرق یا مغرب کی طرف رخ کر لیا کرو۔“
اس حدیث کو قرہ بن عبدالرحمن سے صرف رشدین بن سعد رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔