المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 487
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ قَالَ : نَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَدَنِيُّ قَالَ : نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ .
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْكَ ؟ قَالَ : I " عَائِشَةُ I " . قَالُوا : لَسْنَا نَعْنِي مِنَ النِّسَاءِ . قَالَ : I " فَأَبُوهَا إِذًا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا: ”لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سیدہ عائشہ (رضی اللہ عنہا)۔“
انہوں نے عرض کی: ”ہماری مراد عورتوں میں سے نہیں ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر ان کے والد (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) ہیں۔“