المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 488
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ قَالَ : نَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى الْقَزَّازُ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : خُذُوهَا يَا بَنِي طَلْحَةَ خَالِدَةً تَالِدَةً ، لَا يَنْزِعُهَا مِنْكُمْ إِلَّا ظَالِمٌ يَعْنِي : حِجَابَةَ الْكَعْبَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مَعْنُ بْنُ عِيسَى .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے بنو طلحہ! اسے دائمی اور موروثی طور پر سنبھال لو، تم سے اسے کوئی نہیں چھینے گا مگر وہی جو ظالم ہوگا۔“ یعنی: کعبہ کی دربانی و کلید برداری۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ سے صرف عبداللہ بن مؤمل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اسے بیان کرنے میں معن بن عیسیٰ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“