المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 483
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْخَيَّاطُ قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ ثَابِتٍ .
عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ I " يَطُوفُ عَلَى نِسَائِهِ فِي غُسْلٍ وَاحِدٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، وَرَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَغَيْرُهُ : عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ”اپنی ازواجِ مطہرات کے پاس ایک ہی غسل کے ساتھ تشریف لے جایا کرتے تھے“۔
اس حدیث کو معمر رحمہ اللہ سے، انہوں نے ثابت رحمہ اللہ سے، صرف سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ سفیان ثوری رحمہ اللہ اور دیگر ائمہ نے اسے معمر رحمہ اللہ سے، انہوں نے قتادہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔