المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 482
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْجَوَّازُ قَالَ : نَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ أُمِّهِ أُمِّ كُلْثُومٍ ، قَالَتْ : جَاءَتْنِي بُسْرَةُ بِنْتُ صَفْوَانَ ، فَأَخْبَرَتْنِي أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهَا : مَنْ يَخْطُبُ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ عُقْبَةَ ؟ I " فَقُلْتُ : فُلَانٌ وَفُلَانٌ . فَقَالَ : I " أَيْنَ أَنْتُمْ مِنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ؟ فَإِنَّهُ سَيِّدُ الْمُسْلِمِينَ وَخِيَارُهُمْ .
ترجمہ
سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا، سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ وہ ان کے پاس آئیں اور انہیں خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”ام کلثوم بنت عقبہ کو نکاح کا پیغام کون دے رہا ہے؟“
انہوں نے عرض کیا: ”فلاں اور فلاں۔“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے کہاں (غافل) ہو؟ وہ تو مسلمانوں کے سردار اور ان کے بہترین لوگوں میں سے ہیں۔“