المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْمَلِكِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الملک ہے۔
حدیث نمبر: 4828
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُرْجَانِيُّ أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ : نَا عَمَّارُ بْنُ رَجَاءٍ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي طَيْبَةَ قَالَ : نَا عَنْبَسَةُ بْنُ الْأَزْهَرِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَلِيٍّ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ الْأَوَاخِرُ دَأَبَ ، وَدَأَبَ أَهْلُهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ إِلَّا عَنْبَسَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ أَبِي طَيْبَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی اکرم ﷺ جب (رمضان کے) آخری دس دن شروع ہوتے تو (عبادت و ریاضت میں) خود بھی خوب محنت فرماتے اور آپ ﷺ کے گھر والے بھی خوب محنت کرتے۔“
اس حدیث کو ابو اسحاق رحمہ اللہ سے، انہوں نے اسود رحمہ اللہ سے، سوائے عنبسہ رحمہ اللہ کے کسی اور نے روایت نہیں کیا، اور ان سے اس کی روایت میں احمد بن ابی طیبہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔