المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْمَلِكِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الملک ہے۔
وَعَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ أُمَّتِي لَنْ تَخْزَى مَا أَقَامُوا صِيَامَ رَمَضَانَ . قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَمَا خِزْيُهُمْ فِي إِضَاعَةِ شَهْرِ رَمَضَانَ ؟ قَالَ : I " انْتِهَاكُ الْمَحَارِمِ فِيهِ ، مَنْ عَمِلَ فِيهِ زِنًى أَوْ شَرِبَ خَمْرًا لَعَنَهُ اللهُ ، وَمَنْ فِي السَّمَاوَاتِ إِلَى مِثْلِهِ مِنَ الْحَوْلِ ، فَإِنْ مَاتَ قَبْلَ أَنْ يُدْرِكَ شَهْرَ رَمَضَانَ ، فَلَيْسَتْ لَهُ عِنْدَ اللهِ حَسَنَةٌ يَتَّقِي بِهَا النَّارَ ، فَاتَّقُوا شَهْرَ رَمَضَانَ ، فَإِنَّ الْحَسَنَاتِ تُضَاعَفُ فِيهِ مَا لَا تُضَاعَفُ فِيمَا سِوَاهُ وَكَذَلِكَ السَّيِّئَاتُ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا أَبُو طَيْبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهَا : ابْنُهُ I " .
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت ہرگز رسوا نہیں ہوگی جب تک وہ رمضان کے روزوں کا حق ادا کرتے رہیں گے۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! رمضان کے مہینے کو ضائع کرنے میں ان کی رسوائی کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس میں اللہ کی حرام کردہ حدود کی پامالی کرنا؛ جس نے اس میں زنا کیا یا شراب پی تو اللہ تعالیٰ اور آسمانوں کی تمام مخلوق اگلے سال انھی دنوں تک اس پر لعنت بھیجتی ہے، پھر اگر وہ اگلا رمضان پانے سے پہلے مر گیا تو اللہ کے ہاں اس کے پاس کوئی ایسی نیکی نہیں ہوگی جس کے ذریعے وہ آگ سے بچ سکے، پس تم رمضان کے مہینے (کی بے حرمتی) سے ڈرو، کیونکہ اس میں جس طرح نیکیاں (اجر و ثواب میں) اتنی زیادہ بڑھا دی جاتی ہیں کہ کسی اور مہینے میں نہیں بڑھتیں، اسی طرح گناہوں کا معاملہ بھی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اعمش سے ان احادیث کو صرف ابو طیبہ نے روایت کیا ہے اور ان سے (روایت کرنے میں) ان کا بیٹا منفرد ہے۔“