المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید ہے۔
حدیث نمبر: 4810
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَحْشٍ قَالَ : نَا جُنَادَةُ بْنُ مَرْوَانَ قَالَ : نَا الْحَارِثُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : الْمُقِيمُ عَلَى الرِّبَا كَعَابِدِ وَثَنٍ ، وَالْمُقِيمُ عَلَى الْخَمْرِ كَعَابِدِ وَثَنٍ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”سود (کے لین دین) پر اصرار کرنے والا بت پرست کی طرح ہے، اور شراب (کی لت) پر اصرار کرنے والا بت پرست کی طرح ہے۔“