❮
❯
حدیث نمبر: 4809
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَحْشٍ قَالَ : نَا جُنَادَةُ بْنُ مَرْوَانَ قَالَ : نَا الْحَارِثُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسًا ، يَقُولُ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا ، وَهُوَ آخِذٌ بِيَدِ أَبِي ذَرٍّ ، فَقَالَ : يَا أَبَا ذَرٍّ ، أَعَلِمْتَ أَنَّ بَيْنَ أَيْدِينَا عَقَبَةً كَؤُودًا ، لَا يَصْعَدُهَا إِلَّا الْمُخِفُّونَ ؟ I " فَقَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَمِنَ الْمُخِفِّينَ أَنَا أَمْ مِنَ الْمُثْقِلِينَ ؟ قَالَ : I " عِنْدَكَ طَعَامُ يَوْمٍ ؟ I " قَالَ : نَعَمْ . I " وَطَعَامُ غَدٍ ؟ I " قَالَ : نَعَمْ ، I " وَطَعَامُ بَعْدِ غَدٍ ؟ I " قَالَ : لَا . قَالَ : I " لَوْ كَانَ عِنْدَكَ طَعَامُ ثَلَاثٍ لَكُنْتَ مِنَ الْمُثْقِلِينَ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے اور آپ ﷺ نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کا ہاتھ تھاما ہوا تھا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابوذر! کیا تمہیں معلوم ہے کہ ہمارے سامنے ایک نہایت دشوار گزار گھاٹی ہے، جس پر صرف وہی لوگ چڑھ سکیں گے جو ہلکے بوجھ والے ہوں گے؟“ ایک آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں ہلکے بوجھ والوں میں سے ہوں یا بوجھل لوگوں میں سے؟“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے پاس ایک دن کا کھانا موجود ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے پوچھا: ”اور کل کا کھانا؟“ اس نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے پھر پوچھا: ”اور پرسوں کا کھانا؟“ اس نے عرض کیا: ”نہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تمہارے پاس تین دن کا کھانا ہوتا تو تم بوجھل لوگوں میں سے ہوتے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4809
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف، فيه جنادة بن مروان ليس بالقوي
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه جنادة بن مروان قال أبو حاتم ليس بالقوي وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 263»»