المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید ہے۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ خَلَفٍ الْقَطِيعِيُّ قَالَ : نَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَمَعَهُ أَخُوهُ ، قَدْ سَقَتْ بَطْنُهُ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ أَخِي قَدْ سَقَتْ بَطْنُهُ ، فَأَتَيْتُ بِهِ الْأَطِبَّاءَ ، فَأَمَرُونِي بِالْكَيِّ ، أَفَأَكْوِيهِ ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تَكْوِيهِ ، وَرُدَّهُ إِلَى أَهْلِهِ ، فَمَرَّ بِهِ بَعِيرٌ فَضَرَبَ بَطْنَهُ ، فَانْخَمَصَ ، فَأَتَى بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : I " أَمَا إِنَّكَ لَوْ أَتَيْتَ بِهِ الْأَطِبَّاءَ قُلْتَ : النَّارُ شَفَتْهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِيسَى I " .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، اس کے ساتھ اس کا بھائی تھا جس کے پیٹ میں پانی بھر گیا تھا، اس نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میرے بھائی کے پیٹ میں پانی بھر گیا ہے، میں اسے معالجین کے پاس لے گیا تو انہوں نے مجھے اسے داغنے کا مشورہ دیا ہے، کیا میں اسے داغ دوں؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”اسے مت داغو اور اسے اس کے گھر والوں کے پاس واپس لے جاؤ۔“ پھر اس کا گزر ایک اونٹ کے پاس سے ہوا جس نے اس کے پیٹ پر ٹھوکر ماری جس سے (پانی نکل جانے کے باعث) اس کا پیٹ پچک گیا۔ وہ اسے لے کر دوبارہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”آگاہ رہو! اگر تم اسے معالجین کے پاس لے جاتے (اور وہ اسے داغ دیتے) تو تم ضرور کہتے کہ آگ نے اسے شفا دی ہے۔“
اس حدیث کو یونس بن عبید رحمہ اللہ سے صرف عبد اللہ بن عیسیٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔