المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید ہے۔
حدیث نمبر: 4802
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ خَلَفٍ الْقَطِيعِيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ قَالَ : نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ وَاصِلٍ الْأَحْدَبِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ آخِرَ مَا حُفِظَ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ : إِذَا لَمْ تَسْتَحِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ وَاصِلٍ إِلَّا لَيْثٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُعْتَمِرٌ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک کلامِ نبوت میں سے جو آخری بات محفوظ کی گئی وہ یہ ہے: «إِذَا لَمْ تَسْتَحِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ» ’جب تم حیا نہ کرو تو جو چاہو کرو‘۔“
واصل رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف لیث رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اس کی روایت میں معتمر رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔