المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید ہے۔
حدیث نمبر: 4791
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ كَثِيرٍ التَّمَّارُ قَالَ : نَا فُرَاتُ بْنُ مَحْبُوبٍ قَالَ : نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ إِلَّا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ I " وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ ، وَالنَّاسُ : عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ .
ترجمہ
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی نیکی کی طرف رہنمائی کی تو اسے اس پر عمل کرنے والے جتنا ہی اجر ملے گا۔“
اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے، انہوں نے عمارہ رحمہ اللہ سے، ابوبکر بن عیاش رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، جبکہ امام ثوری رحمہ اللہ اور دیگر لوگوں نے اسے اعمش رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوعمرو شیبانی رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔