المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4765
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحُسَيْنِ الصَّابُونِيُّ قَالَ : نَا زُرَيْقُ بْنُ السَّخْتِ قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ قَالَ : نَا عَفَّانُ بْنُ جُبَيْرٍ الطَّائِيُّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَوْمٌ مِنْ إِمَامٍ عَدْلٍ خَيْرٌ مِنْ عِبَادَةِ سِتِّينَ سَنَةً ، وَحَدٌّ يُقَامُ فِي الْأَرْضِ بِحَقِّهِ أَزْكَى مِنْ مَطَرِ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِكْرِمَةَ إِلَّا عَفَّانُ بْنُ جُبَيْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عادل حکمران کا ایک دن ساٹھ سال کی عبادت سے بہتر ہے، اور زمین میں اللہ کی مقرر کردہ کسی حد کا اس کے حق کے ساتھ نافذ کیا جانا چالیس صبحوں کی بارش سے زیادہ پاکیزہ و بابرکت ہے۔“
اس حدیث کو عکرمہ رحمہ اللہ سے صرف عفان بن جبیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جعفر بن عون رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں، اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔