المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحُسَيْنِ الصَّابُونِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ رُشَيْدٍ الثَّقَفِيُّ قَالَ : نَا أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ ، أَنَّهُمْ أَتَوْا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ ، فَدَعَا لَهُمْ بِغَدَاءٍ ، فَتَقَدَّمَ بَعْضُ الْقَوْمِ وَأَمْسَكَ بَعْضٌ ، فَقَالَ : لَعَلَّكُمُ اثْنَيْنِيُّونَ أَوْ خَمِيسِيُّونَ - قَالَهَا ثَلَاثًا - ؟ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّى يَقُولُوا مَا فِي نَفْسِهِ أَنْ يُفْطِرَ ، وَيُفْطِرُ حَتَّى يَقُولُوا مَا فِي نَفْسِهِ أَنْ يَصُومَ الْعَامَ ، وَكَانَ أَحَبُّ الصَّوْمِ إِلَيْهِ فِي شَعْبَانَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ إِلَّا عُثْمَانُ بْنُ رُشَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الصَّمَدِ I " .
انس بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگ پیر کے دن سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو انہوں نے ان کے لیے دوپہر کے کھانے کی دعوت دی، چنانچہ کچھ لوگ (کھانے کے لیے) آگے بڑھے اور کچھ (روزے کی وجہ سے) رک گئے، تو انہوں نے دریافت فرمایا: ”شاید تم لوگ پیر یا جمعرات کا روزہ رکھنے والے ہو؟“ — انہوں نے یہ بات تین مرتبہ کہی — (پھر فرمایا:) ”رسول اللہ ﷺ (نفلی) روزہ رکھتے رہتے یہاں تک کہ لوگ کہنے لگتے کہ اب آپ ﷺ کے دل میں روزہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور (کبھی) روزہ چھوڑے رکھتے یہاں تک کہ لوگ کہتے کہ شاید آپ ﷺ کا اس سال روزہ رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور آپ ﷺ کو (نفلی) روزوں کے لیے سب سے زیادہ پسندیدہ مہینہ شعبان کا تھا“۔
اس حدیث کو انس بن سیرین رحمہ اللہ سے صرف عثمان بن رشید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں عبد الصمد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔