المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4763
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحُسَيْنِ الصَّابُونِيُّ قَالَ : نَا زُرَيْقُ بْنُ السَّخْتِ قَالَ : نَا بَكْرُ بْنُ خِدَاشٍ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ الْمُسَيِّبِ الْبَجَلِيُّ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ قَالَ : أَخْبَرَنِي بُرَيْدَةُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا مِنْ أَمِيرِ عَشَرَةٍ إِلَّا أَتَى اللهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولَةً يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ ، فَإِنْ كَانَ مُحْسِنًا فُكَّ غِلُّهُ ، وَإِنْ كَانَ مُسِيئًا زِيدَ غُلًّا إِلَى غُلِّهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِيسَى بْنِ الْمُسَيِّبِ إِلَّا بَكْرُ بْنُ خِدَاشٍ I " .
ترجمہ
ابن بریدہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دس افراد کا کوئی بھی امیر ایسا نہیں ہے مگر یہ کہ وہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے حضور اس حال میں آئے گا کہ اس کا ہاتھ اس کی گردن کے ساتھ جکڑا ہوا ہوگا، پھر اگر وہ محسن (انصاف کرنے والا) ہوا تو اس کی وہ زنجیر کھول دی جائے گی، اور اگر وہ بدکار (ظلم کرنے والا) ہوا تو اس کی زنجیر میں مزید زنجیر کا اضافہ کر دیا جائے گا۔“
اس حدیث کو عیسیٰ بن مسیب سے صرف بکر بن خداش نے روایت کیا ہے۔