المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحُسَيْنِ الصَّابُونِيُّ قَالَ زُرَيْقُ بْنُ السَّخْتِ قَالَ : نَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا شَيْبَانُ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنْ أَبِي مَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ الْهُذَلِيِّ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا مِنْ حُدُودِ اللهِ ، فَأَقِمْ فِيَّ حَدَّ اللهِ فَطَهِّرْنِي ، فَقَالَ : أَلَيْسَ قَدْ تَوَضَّأْتَ وَأَحْسَنْتَ الْوُضُوءَ ، وَتَطَهَّرْتَ فَأَحْسَنْتَ الطُّهُورَ ، وَشَهِدْتَ مَعَنَا الصَّلَاةَ آنِفًا ؟ I " قَالَ : بَلَى ، قَالَ : I " اذْهَبْ ، فَهِيَ كَفَّارَتُكَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ وَاثِلَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ I " .
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نبی کریم ﷺ کے پاس موجود تھے کہ آپ ﷺ کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! مجھ سے اللہ کی حدود میں سے ایک حد (کا موجب بننے والا گناہ) سرزد ہو گیا ہے، لہذا آپ مجھ پر اللہ کی حد قائم کر کے مجھے پاک کر دیں۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: «أَلَيْسَ قَدْ تَوَضَّأْتَ وَأَحْسَنْتَ الْوُضُوءَ، وَتَطَهَّرْتَ فَأَحْسَنْتَ الطُّهُورَ، وَشَهِدْتَ مَعَنَا الصَّلَاةَ آنِفًا ؟» ”کیا ایسا نہیں ہے کہ تم نے وضو کیا اور بہترین وضو کیا، اور تم نے طہارت حاصل کی اور بہترین طہارت حاصل کی، اور ابھی ہمارے ساتھ نماز میں شریک ہوئے ہو؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں! آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ، یہی تمہارا کفارہ ہے۔“
یہ حدیث سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ہاشم بن قاسم رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔