المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحُسَيْنِ أَبُو مَسْعُودٍ الصَّابُونِيُّ التُّسْتَرِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ وَاصِلِ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ الْيَشْكُرِيُّ قَالَ : نَا مُبَارَكُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : كُنَّا نُسَافِرُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَإِذَا رَأَى الْقَرْيَةَ يُرِيدُ أَنْ يَدْخُلَهَا قَالَ : اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهَا - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - ، اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا جَنَاهَا ، وَحَبِّبْنَا إِلَى أَهْلِهَا ، وَحَبِّبْ صَالِحِي أَهْلِهَا إِلَيْنَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُبَارَكِ بْنِ حَسَّانَ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ I " .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ سفر کیا کرتے تھے، پس جب آپ ﷺ کسی ایسی بستی کو دیکھتے جس میں داخل ہونے کا ارادہ ہوتا تو تین مرتبہ یہ دعا فرماتے: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهَا» ”اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما“، (پھر فرماتے:) «اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا جَنَاهَا، وَحَبِّبْنَا إِلَى أَهْلِهَا، وَحَبِّبْ صَالِحِي أَهْلِهَا إِلَيْنَا» ”اے اللہ! ہمیں اس کی پیداوار عطا فرما، ہمیں یہاں کے لوگوں کا محبوب بنا دے اور یہاں کے نیک لوگوں کو ہمارا محبوب بنا دے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مبارک بن حسان سے صرف اسماعیل بن صبیح نے روایت کیا ہے۔“