المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4754
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ قَالَ : نَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَلْعُونٌ مَنْ أَتَى النِّسَاءَ فِي أَدْبَارِهِنَّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْعَلَاءِ إِلَّا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، وَلَا عَنْ مُسْلِمٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص ملعون ہے جو عورتوں کے ساتھ ان کی دبر (پاخانے کے مقام) میں جماع کرے۔“
اس حدیث کو علاء رحمہ اللہ سے صرف مسلم بن خالد رحمہ اللہ نے، اور مسلم رحمہ اللہ سے صرف ابن ابی زائدہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ سہل بن عثمان رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔