المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4744
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ قَالَ : نَا قَبِيصَةُ بْنُ لَيْثٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ أُمِّ ثَلْجَةَ ، قَالَتْ : دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ ، فَنَادَاهَا رَجُلٌ مِنْ وَرَاءِ الْحِجَابِ ، فَسَأَلَهَا عَنِ النَّبِيذِ ، فَقَالَتْ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أُمِّ ثَلْجَةَ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، وَلَا عَنْ يَزِيدَ إِلَّا قَبِيصَةُ بْنُ لَيْثٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ I " .
ترجمہ
ام ثلجہ رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ ”میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو پردے کے پیچھے سے ایک شخص نے انہیں آواز دی اور ان سے نبیذ کے متعلق دریافت کیا، جس پر انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے «الدُّبَّاء» (کدو کے بنے برتن) اور «الْمُزَفَّت» (قیر آلود برتن) کے استعمال سے منع فرمایا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ام ثلجہ سے صرف یزید بن ابی زیاد نے، اور یزید سے صرف قبیصہ بن لیث نے روایت کیا ہے، جبکہ اسے روایت کرنے میں محمد بن عبید منفرد ہیں۔“