المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا سُلَيْمُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ عَمَّارٍ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ قَالَ : نَا أَبُو عُبَادَةَ الزُّرَقِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أُتِيَ بِجِنَازَةِ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ أَوْ قَالَ : سَهْلِ بْنِ عَتِيكٍ ، وَكَانَ أَوَّلَ مَنْ صُلِّيَ عَلَيْهِ I " فِي مَوْضِعِ الْجَنَائِزِ ، فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَكَبَّرَ ، فَقَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَجَهَرَ بِهَا ، ثُمَّ كَبَّرَ الثَّانِيَةَ ، فَصَلَّى عَلَى نَفْسِهِ ، وَعَلَى الْمُرْسَلِينَ ، ثُمَّ كَبَّرَ الثَّالِثَةَ ، فَدَعَا لِلْمَيِّتِ ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ ، وَارْحَمْهُ ، وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ ، ثُمَّ كَبَّرَ الرَّابِعَةَ ، فَدَعَا لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ، ثُمَّ سَلَّمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا أَبُو عُبَادَةَ الزُّرَقِيُّ ، وَلَا عَنْ أَبِي عُبَادَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سُلَيْمُ بْنُ مَنْصُورٍ I " .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”سیدنا جابر بن عتیک، یا انہوں نے فرمایا: سیدنا سہل بن عتیک رضی اللہ عنہ کا جنازہ لایا گیا اور وہ پہلے شخص تھے جن کی نمازِ جنازہ، جنازہ گاہ کے مقام پر ادا کی گئی۔ پس رسول اللہ ﷺ آگے بڑھے، تکبیر کہی اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت فرمائی جسے آپ ﷺ نے بلند آواز سے پڑھا، پھر دوسری تکبیر کہی اور خود پر نیز دیگر رسولوں پر درود بھیجا، پھر تیسری تکبیر کہی اور میت کے لیے دعا فرمائی اور کہا: « اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ ، وَارْحَمْهُ ، وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ » ”اے اللہ! اسے بخش دے، اس پر رحم فرما اور اس کے درجات بلند کر دے“، پھر چوتھی تکبیر کہی اور مومن مردوں اور عورتوں کے لیے دعا کی، پھر سلام پھیرا۔“
امام زہری رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ابوعبادہ زرقی نے، اور ابوعبادہ سے صرف یحییٰ بن یزید نے روایت کیا ہے، جبکہ سلیم بن منصور اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔