المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ أَبِيهِ : I " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَأَلَ عَنِ اسْمِ الرَّجُلِ ، فَإِنْ كَانَ حَسَنًا عُرِفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ ، وَإِنْ كَانَ سَيِّئًا رُئِيَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ ، وَإِذَا سَأَلَ عَنِ اسْمِ الْقَرْيَةِ فَكَذَلِكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُطَرِّفٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ I " ، رَوَاهُ هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ : عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ .
سیدنا عبداللہ بن الشخیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ جب کسی شخص کا نام دریافت فرماتے، تو اگر وہ اچھا ہوتا تو اس کا خوشگوار اثر آپ ﷺ کے چہرہ مبارک پر پہچانا جاتا، اور اگر وہ برا ہوتا تو اس کا ناپسندیدہ اثر آپ ﷺ کے چہرہ مبارک پر دیکھا جاتا؛ اور جب آپ ﷺ کسی بستی کا نام دریافت فرماتے تو بھی اسی طرح ہوتا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”قتادہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے مطرف رحمہ اللہ سے، یہ حدیث صرف سعید بن بشیر رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور اسے ان سے روایت کرنے میں یحییٰ بن صالح رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“
نیز ہشام دستوائی رحمہ اللہ نے اسے قتادہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابن بریدہ رحمہ اللہ سے اور انہوں نے اپنے والد (سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کیا ہے۔