المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَشَدُّ حَسَرَاتِ بَنِي آدَمَ عَلَى ثَلَاثٍ : رَجُلٌ كَانَتْ عِنْدَهُ امْرَأَةٌ حَسْنَاءُ تُعْجِبُهُ ، فَوَلَدَتْ لَهُ غُلَامًا فَمَاتَتْ ، وَلَيْسَ عِنْدَهُ مَا يَسْتَرْضِعُ لَهُ ، وَرَجُلٌ كَانَ عَلَى فَرَسٍ فِي غَزْوٍ ، فَرَأَى الْغَنِيمَةَ فَسَابَقَ أَصْحَابَهُ إِلَيْهَا ، فَلَمَّا دَنَا مِنْهَا وَقَعَ فَرَسُهُ فَمَاتَ ، فَسُبِقَ إِلَى الْغَنِيمَةِ ، وَرَجُلٌ كَانَ لَهُ زَرْعٌ وَنَاضِحٌ ، فَلَمَّا اسْتَوَى زَرْعُهُ وَأَعْجَبَهُ ، مَاتَ نَاضِحُهُ ، وَلَيْسَ عِنْدَهُ مَا يَشْتَرِي بِهِ بَعِيرًا ، فَمَاتَ زَرْعُهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ I " .
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بنی آدم کی شدید ترین حسرتیں تین صورتوں میں ہوتی ہیں: ایک وہ شخص جس کے پاس نہایت حسین و جمیل بیوی ہو جو اسے بہت پسند ہو، پھر وہ اس کے ہاں ایک بیٹا جنے اور وفات پا جائے، جبکہ اس کے پاس اتنے مالی وسائل نہ ہوں کہ وہ بچے کو دودھ پلوانے (دایہ) کا انتظام کر سکے۔ دوسرا وہ شخص جو کسی غزوے میں گھوڑے پر سوار ہو، پس وہ غنیمت دیکھے اور اسے حاصل کرنے کے لیے اپنے ساتھیوں سے آگے نکلنے کی کوشش کرے، لیکن جب اس کے قریب پہنچے تو اس کا گھوڑا گر کر مر جائے، یوں دوسرے لوگ غنیمت سمیٹنے میں اس سے سبقت لے جائیں۔ اور تیسرا وہ شخص جس کی اپنی کھیتی ہو اور اسے سیراب کرنے کے لیے ایک اونٹ ہو، پھر جب اس کی فصل تیار ہو جائے اور اسے بھلی معلوم ہونے لگے تو اس کا وہ اونٹ مر جائے، جبکہ اس کے پاس اتنی گنجائش نہ ہو کہ وہ دوسرا اونٹ خرید سکے، چنانچہ اس کی کھیتی (پانی نہ ملنے کی وجہ سے) ضائع ہو جائے۔“
اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف سعید بن بشیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔