المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4703
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَائِذٍ قَالَ : نَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ غَيْلَانَ ، عَنْ حَيَّانَ بْنِ حُجْرٍ ، عَنْ أَبِي الْغَادِيَةِ الْمُزَنِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : سَتَكُونُ فِتَنٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ ، خَيْرُ النَّاسِ فِيهَا مُسْلِمُو أَهْلِ الْبَوَادِي ، الَّذِينَ لَا يَتَنَدَّرُونَ مِنْ دِمَاءِ النَّاسِ ، وَلَا أَمْوَالِهِمْ شَيْئًا .
ترجمہ
سیدنا ابو الغادیہ المزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب ایسے فتنے بپا ہوں گے جو نہایت سنگین اور سخت ہوں گے، ان فتنوں میں بہترین لوگ دیہاتوں اور صحراؤں میں رہنے والے وہ مسلمان ہوں گے جو لوگوں کے خون بہانے اور ان کے اموال (ناحق لینے) میں سے کسی چیز میں بھی ملوث نہیں ہوں گے۔“