المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4695
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ قَالَ : نَا أَبِي ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ الْأَغَرِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ ، قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " قَالَ اللهُ تَعَالَى : الْعِزُّ رِدَائِي ، وَالْكِبْرِيَاءُ إِزَارِي ، فَمَنْ نَازَعَنِي مِنْهُمَا شَيْئًا عَذَّبْتُهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا حَفْصٌ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان دونوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: «الْعِزُّ رِدَائِي، وَالْكِبْرِيَاءُ إِزَارِي، فَمَنْ نَازَعَنِي مِنْهُمَا شَيْئًا عَذَّبْتُهُ» ”عزت میری چادر ہے اور بڑائی میرا تہبند ہے، پس جس کسی نے ان دونوں میں سے کسی ایک میں بھی مجھ سے جھگڑا (یعنی مقابلہ) کیا، میں اسے عذاب دوں گا۔“ “
اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے صرف حفص رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔